چین نے آبنائے ہرمز کے بحران کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو قرار دے دیا

چین نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو آبنائے ہرمز کی بندش اور وہاں پیدا ہونے والی کشیدگی کی اصل وجہ قرار دے دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہرمز میں خلل کی بنیادی وجہ ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی غیر قانونی حملے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر اس جنگ کا خاتمہ کر دیا جائے تو عالمی شپنگ لین دوبارہ مکمل طور پر کھل سکتی ہے اور محفوظ ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم، فی تولہ نرخ برقرار

چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی معیشت کو مزید نقصان اور اثرات سے بچانے کے لیے عالمی برادری کو اب مل کر کام کرنا ہوگا۔ چین کے مطابق ایران پر حملوں نے خطے کی صورتحال کو خراب کیا ہے جس کا براہِ راست اثر سمندری تجارتی راستوں پر پڑ رہا ہے۔ چین نے زور دیا کہ عالمی شپنگ کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ ان غیر قانونی فوجی کارروائیوں کو روکا جائے تاکہ عالمی تجارت میں حائل رکاوٹیں ختم ہو سکیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور چین کا مشترکہ 5 نکاتی امن منصوبہ: آبنائے ہرمز کھولنے اور فوری جنگ بندی کی کوشش جاری ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Scroll to Top