موٹرسائیکلز،مسافر ٹرانسپورٹ، مال بردار گاڑیوں کیلئے سبسڈی کا اعلان، رعایت کیسے ملے گی؟

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کی قیادت کی مشاورت سے کیا گیا ، ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان کررہے ہیں تاکہ یہ حقیقی حقدار تک پہنچے۔

وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایا کہ حکومت نے موٹرسائیکل والوں کیلئے100 روپے فی لیٹر سبسڈی مقرر کی ہے اور ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول سبسڈی پر دیا جائے گا جبکہ اس کا اطلاق 3ماہ کیلئے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:روس نے دنیا بھر کو پیٹرول کی فراہمی بند کردی، توانائی بحران بڑھنے کاخدشہ

انہوں نے بتایا کہ چھوٹے زمینداروں کیلئے فصل کی کٹائی کے وقت 1500 روپے ایک بار سبسڈی دی جائے گی ۔

انٹر سٹی مسافر گاڑیوں اور مال بردار گاڑیوں کیلئے100 روپے فی لیٹر، مال بردار ٹرک کیلئے ماہانہ 70 ہزار روپے، بڑی مال بردار گاڑیوں کیلئے 80 ہزار روپے، مسافر بسوں کیلئے ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی مقرر کی گئی ہے۔

وزیرخزانہ نے بتایا کہ حکومت ایک ماہ بعد سبسڈی کے حوالے سے پھر نظر ثانی کرے گی، ریلوے کو بھی سبسڈی دی جائیگی جس کا فائدہ لوئر کلاس کے مسافروں کو ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ مارکیٹیں دن کے اوقات میں کھلیں گی تاکہ بجلی کی کھپت اور ایندھن کو بچایا جائے۔

مارکیٹ کے اوقات صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کر کے اگلے ہفتے تک طے کرلیے جائیں گے۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سبسڈی کے طریقہ کار سے آگاہ نہیں کیا کہ آیا سبسڈی کب سے ملے گی اور کیسے ملی گی۔

علی پرویز ملک نے اس موقع پر کہا کہ چند ہفتوں سے معاملہ بگڑتا چلا جارہا ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کیلئے پیٹرول سبسڈی،صوبوں سے 154ارب مانگ لئے گئے

یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ کیا ہے ۔

پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔

ڈیزل کی قیمت میں184 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسےمقرر کردی گئی۔

Scroll to Top