مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں موجودہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔
آئی جی آزاد کشمیرکیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی کے احکامات کے مطابق پولیس اہلکاروں کا رات کے اوقات میں گشت بڑھا دیا گیا۔ ۔پولیس اہلکار مستعدی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راج ناتھ دھمکیاں دینے سے پہلے سوچ لو فیلڈ مارشل اس بار کارروائی کلکتہ سے کرینگے، کشمیری نوجوان
پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر ناکے اور چیک پوسٹیں قائم کردیں جہاں شہریوں کی چیکنگ کا مربوط نظام نافذ العمل ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ جنگلات: سکیل 1 تا 18 کےتمام ملازمین کی تقرریاں منسوخ، نوٹیفکیشن جاری
پاکستان سمیت دیگر شہروں سے آنے والے شہریوں کی چیکنگ کے بعد انہیں آگے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کئے جا رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: ووٹر فہرستوں کی تیاری میں توسیع،7اپریل آخری تاریخ مقرر
پولیس نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ناکوں پر تعینات اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔۔
چیکنگ کے عمل کو آسان بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔
گزشتہ دنوں انسپکٹر جنرل پولیس ملک لیاقت علی کو راولاکوٹ،باغ،سدھنوتی اور حویلی کی سکیورٹی صورتحال پر جمیل احمد میر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن پونچھ نے بریفنگ دی تھی
بریفنگ میں ریجن کے چاروں اضلاع کے ایس پیز ، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے علاوہ کمشنر پونچھ ڈویژن نے بھی شرکت کی۔




