امریکی خلائی ادارے ناسا کا آرٹیمس 2 راکٹ امریکی ریاست فلوریڈا سے تاریخی مشن پر روانہ ہوگیا۔
یہ مشن 50 سال بعد انسانوں کو دوبارہ چاند کے قریب لے جائے گا۔ 4 خلا بازوں پر مشتمل عملہ 10 روزہ مشن میں تقریباً 6 لاکھ 85 ہزار میل کا سفر کرتے ہوئے چاند کے گرد چکر لگائے گا اور پھر زمین پر واپس آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان چاند پر روبوٹ بھیجنے کے مشن پر سرگرم، 2028 میں لانچ کرنے کا امکان
اس مشن میں 4 خلا باز شامل ہیں، جن میں 3 امریکی اور 1 کینیڈین ہے۔یہ مشن تقریباً 10 دن تک جاری رہے گا اور خلا باز چاند کے گرد چکر لگا کر واپس آئیں گے۔
اس مشن میں پہلی خاتون اور پہلا سیاہ فام خلا باز بھی شامل ہیں جو چاند کے سفر پر جا رہے ہیں۔
یہ مشن صرف چاند کے گرد سفر کرے گا لینڈنگ نہیں ہوگی۔اس کا مقصد مستقبل میں چاند پر دوبارہ انسان اتارنے کی تیاری کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا خلائی میدان میں بڑا معرکہ: دوسرا مقامی سیٹلائٹ ‘ای او-2’ کامیابی سے لانچ
ناسا کا ہدف ہے کہ 2028 تک دوبارہ چاند پر انسان اتارے جائیں۔اس کے بعد مریخ (Mars) پر انسانی مشن کی تیاری بھی کی جائے گی۔
مختصر یہ کہ یہ مشن انسان کی خلا میں واپسی کا نیا دور شروع کر رہا ہے اور مستقبل میں چاند پر مستقل موجودگی کی بنیاد رکھے گا۔




