پیٹرول 66پیسے سستا،ڈیزل فی لیٹر 52پیسے اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں معمولی ردوبدل کردیا، نوٹیفکیشن جاری ۔

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف نے پیٹرول سبسڈی محدود کرنے سمیت اہم تجاویز دیدیں

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے  جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 52 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیاہے

اوگر کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے جس کا اطلاق 12 اکتوبر تک ہو گا۔

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 66 پیسے کی کمی کی گئی جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت معمولی کمی کیساتھ 398 روپے 30 پیسے ہوگئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول ایک بار پھرمہنگا، ڈیزل سستا، نوٹیفکیشن جاری

گزشتہ روز وفاقی حکومت نےپیٹرول کی قیمت 398 روپے 96 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق 10 اکتوبر سے 12 اکتوبر 2026 تک 3 روز کیلئے ہوگا۔
08 اکتوبر

گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے اضافہ اور ڈیزل 91 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے اور ڈیزل کی 394 روپے 94 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔