نگدروارڈ: اہم شخصیات مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شامل

نیلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل)یونین کونسل نگدر وارڈ کناری چھبنی سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سے وابستہ درجنوں افراد نے اپنی سیاسی وابستگی ختم کرتے ہوئے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کر لی۔

مسلم کانفرنس میں شامل ہونیوالوں کی کثیرتعداد نے عابد افضل بٹ پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران جنگ: خطے کا امن، خلیجی برآمدات، توانائی خطرے میں

مظفر حسین لون (عرف کالا چاچا)، آفتاب لون، اللہ داد لون، رحمت اللہ لون، محمد قیوم لون ، امتیاز لون، محمد خورشید لون ساتھیوں سمیت مسلم کانفرنس میں شامل ہوگئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تعلیمی بورڈ سدھنوتی ،سالانہ امتحانی نتائج، 3137 طلباءو طالبات میں سے 2816 کامیاب قرار

دوسری جانب صوبیدار جان محمد لون ، عمران لون ، شاہ جہان لون ، بشیر لون ، حبیب اللہ لون ، نوشیروان لون ، گلستان لون ، اشفاق لون اور اشتیاق لون ، اخلاق مغل، لیاقت مغل سمیت جملہ برادری کے تمام معزز افراد عابد افضل بٹ کے قافلے میں شامل ہوگئے ۔