غیر مسلم ، قادیانیوں کی الگ فہرستوں کی تیاری کا معاملہ حکومت کو تحریک

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ترجمان ،سیکرٹری آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق 28 مارچ 2026کو منعقد ہونیوالے سیاسی جماعتوں کے نمائندہ اجلاس میں بعض سیاسی نمائندگان نے انتخابی فہرستہاء میں غیر مسلم ، قادیانیوں کی الگ فہرست مرتب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ معاملہ چونکہ قانون سازی سے متعلق ہے اس نسبت آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون سازی کیلئے حکومت سے تحریک کر دی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نگدروارڈ: اہم شخصیات مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شامل

اس مطالبہ پر قانون سازی کے بعد ہی عملد رآمد ممکن ہو سکتا ہے۔ جبکہ بعض مہاجرین نمائندوں نے یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ جس طرح آزاد کشمیر کے حلقہ جات میں ایک ڈسٹرکٹ کا دوٹر دوسرے ڈسٹرکٹ کے انتخابی حلقہ سے الیکشن میں حصہ لے سکتا ہے ۔

اسی طرح مبا ترین کی نشست با پر جموں کے دوٹرز کو وادی کے حلقہ سے الیکشن لڑنے اور وادی کے دوٹرز کو جموں کے حلقہ سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے ۔اس نسبت بھی قانون سازی درکار ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران جنگ: خطے کا امن، خلیجی برآمدات، توانائی خطرے میں

متذکرہ اجلاس میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیش کردہ دیگر مطالبات جو الیکشن کمیشن سے متعلق تھے ان کے حل کیلئے آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن اپنی سطح پر کارروائی کر رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تعلیمی بورڈ سدھنوتی ،سالانہ امتحانی نتائج، 3137 طلباءو طالبات میں سے 2816 کامیاب قرار

اجلاس میں سیاسی نمائندگان کی جانب سے انتخابی فہرستہاء کی تیاری کے وقت میں اضافہ کی نسبت آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے مہاجرین مقیم پاکستان و آزاد کشمیر کی انتخابی فہرستہاء کی تیاری کے شیڈول میں مزید 05 ایام کا اضافہ کر دیا ہے۔

اس طرح اب انتخابی فہرست ہاء میں ووٹ کا اندراج 24 مارچ 2026 تا 07 اپریل 2026تک جاری رہے گا۔

Scroll to Top