تعلیمی بورڈ سدھنوتی ،سالانہ امتحانی نتائج، 3137 طلباءو طالبات میں سے 2816 کامیاب قرار

بیٹھک اعوان آباد (کشمیر ڈیجیٹل) ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ سدھنوتی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا باضابطہ اعلان ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاا۔

تقریب کی صدارت چیئرمین بورڈ وحید عالم نے کی جبکہ کنٹرولر امتحانات نے تفصیلی نتائج پیش کیے۔

اس موقع پر تعلیمی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات، اساتذہ کرام اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بیٹھک :حکومتی ہدایات نظرانداز ،نجی سکول طلباء کو لوٹنے لگے، کتابیں اور کاپیاں مہنگے داموں فروخت

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایلیمنٹری بورڈ سدھنوتی کے زیرِ اہتمام جماعت پنجم کے امتحانات میں کل 3137 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔۔

ان طلباء میں سے 2816 کامیاب قرار پائے۔ اس طرح جماعت پنجم کا مجموعی نتیجہ 90 فیصد رہا، جو کہ ایک شاندار اور قابلِ تحسین کامیابی ہے۔


اسی طرح جماعت ہشتم کے امتحانات میں 2818 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، جن میں سے 2162 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی۔ یوں جماعت ہشتم کا مجموعی نتیجہ 77 فیصد رہا۔

دونوں جماعتوں (پنجم و ہشتم) کا مجموعی نتیجہ 84 فیصد رہا، جو کہ تعلیمی معیار میں بہتری اور طلبہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

جماعت ہشتم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں پہلی پوزیشن آبرو شوکت نے 700 میں سے 750 نمبر حاصل کر کے اپنے ادارے گرلز مڈل سکول گلہ دھنگڑوں کا نام روشن کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: سوشل میڈیاپر پروپیگنڈا مہم،فوڈ اتھارٹی کی وضاحت جاری

دوسری پوزیشن امامہ عبدالشکور نے 695 نمبر لے کر گرلز مڈل سکول نمب بھرنگلہ کے لیے اعزاز حاصل کیا جبکہ تیسری پوزیشن حوریہ ظہور نے 694 نمبر کے ساتھ گرلز ہائی سکول پلندری کے نام کی۔

جماعت پنجم میں پہلی پوزیشن موسیٰ رحیم نے 523 میں سے 550 نمبر حاصل کر کے بوائز پرائمری سکول اندروٹ نیاریاں کا وقار بلند کیا۔

دوسری پوزیشن حشام ظفر نے 521 نمبر کے ساتھ بوائز پرائمری سکول کالا کوٹ کے لیے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن عفیفہ صابر نے 519 نمبر لے کر گرلز ہائی سکول دہار درچھ کا نام روشن کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایلیمنٹری بورڈ سدھنوتی وحید عالم نے کامیاب طلبہ و طالبات کو دلی مبارکباد پیش کی اور اساتذہ کرام و والدین کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ شاندار نتائج اس امر کا واضح ثبوت ہیں کہ طلبہ نے نہایت محنت، لگن اور عزم کے ساتھ اپنی تعلیمی ذمہ داریاں نبھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنائی جا رہی ہے تاکہ آنے والے برسوں میں نتائج مزید شاندار ہوں۔

آخر میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ طلبہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھیں گے اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

Scroll to Top