آزادکشمیر، 2کمپنیوں کے پاپڑ، سنیکس، مصالحہ جات غیر معیاری قرار، بھاری جرمانے

مظفرآباد:ایم بی فوڈ(مانی برادرز) کے سنیکس اور شمیم لیاقت فوڈز اینڈ بیوریجز کے مصالحہ جات غیر معیاری قرار دیئے گئے ہیں اور فوڈ اتھارٹی نے سامان ضبط کرتے ہوئے دونوں کمپنیوں پربھاری جرمانے عائد کرنے کے علاوہ مارکیٹ میں موجود سامان تلف کرنا کا حکم دیدیاہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے Shameem Liaqat Foods اور Beverages (MB Foods Company) کی مختلف مصنوعات کے نمونے مارکیٹ سے حاصل کر کے لیبارٹری تجزیہ کے لیے ارسال کئے۔

یہ بھی پڑھیں: فوڈ اتھارٹی نے عید پر ایکسپائر جوسز کی سپلائی کی کوشش ناکام بنادی

لیبارٹری رپورٹ میں متعدد مصنوعات کو غیر معیاری قرار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کی تیار کردہ Mix Achari Katori Snacks, Imli Pops, Moji Pops, Kya Taste Ha Yar Karariyan, Mani Pani Puri Snacks, Ringo Snacks معیار پر پورا نہ اتر سکیں۔

جس پر فوڈ اتھارٹی نے کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے اسے Repeated Offense کے زمرے میں رکھتے ہوئے 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اور غیر معیاری مال ضبط کر لیا گیا۔

کمپنی کی تیار کردہ Baba Garlic Powder, Baba Ginger Powder, Baba Custard Powder کے نمونے بھی لیبارٹری رپورٹ میں غیر معیاری قرار دیے گئے، جس پر مزید 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور کمپنی کو سخت وارننگ جاری کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:فوڈ اتھارٹی کا ایکشن،پکوڑے، سموسے بنانے کیلئے استعمال ہونیوالا غیرمعیاری آئل تلف

فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق کمپنی کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ مارکیٹ میں موجود غیر معیاری مصنوعات کو فوری طور پر واپس لے کر تلف کیا جائے۔

فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ صرف معیاری اور تصدیق شدہ اشیائے خورونوش استعمال کریں اور مشکوک مصنوعات کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔