اسلام آباد+ نیلم(کشمیر ڈیجیٹل) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے مہاجرین جموں و کشمیر اور باشندگان آزاد کشمیر کراچی ڈویژن کیلئے تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا۔
ضلع نیلم کے علاقے دودھنیال سے تعلق رکھنے والی دو متحرک اور تجربہ کار شخصیات کو اہم تنظیمی ذمہ داریاں سونپ دیں۔ صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے عوامی ایکشن کمیٹی کو تحفہ دینے کی تیاری کرلی ، پاکستان بھر میں مہاجرین کی نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار میدان میں اتارنے کی تیاری کرلی۔
صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے اس حوالے سے مختلف صوبوں میں مہاجرین مقیم پاکستان کی تنظیم سازی کے احکامات جاری کرتے ہوئے مختلف عہدیداروں کی تعیناتی کی احکامات جاری کردیئے
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر ٹرانسپورٹ پالیسی: وزراء کے لیے پٹرول کی ‘نو لمٹ’، افسران کے لیے سخت کوٹہ مقرر
پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق معروف کاروباری شخصیت فرید الدین میر کو کراچی ڈویژن کا صدر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ نصیر احمد خان کو سندھ بلوچستان زون کا سینئر نائب صدر نامزد کیا گیا ہے۔
دونوں رہنماؤں کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع نیلم سے ہے اور وہ ماضی میں بھی پارٹی کے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے ان تقرریوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بیرسٹر گوہر کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک: ہیکر نے پیسے مانگنا شروع کر دیے
پارٹی ذرائع کے مطابق نئی تنظیم سازی کا مقصد سندھ اور بلوچستان میں مقیم کشمیری مہاجرین اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے کارکنان کو مزید منظم کرنا اور پارٹی کو نچلی سطح تک فعال بنانا ہے۔

پارٹی قائدین نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی قیادت اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کراچی ڈویژن میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور کارکنان کے مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔
مقرر کردہ عہدیداران نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کارکنان کو متحد رکھ کر پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچانے اور تنظیم کو مزید فعال بنانے کیلئے بھرپور محنت کریں گے۔




