اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ڈسٹرکٹ ایوب پریس کلب کے صدر شیخ وحید نےایک اہم ملاقات کی ۔
جس کا مقصد پریس کلب کی تعمیر اور صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اس موقع پر صحافیوں کے مسائل، بنیادی سہولیات کی کمی، اور پریس کلب کی مستقل عمارت کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔
شیخ وحید نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ موجودہ پریس کلب عمارت نہ صرف پرانی ہے بلکہ اس میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، جس کی وجہ سے صحافیوں کو اپنے کام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ صحافی روزانہ مختلف سرکاری اور غیر سرکاری امور کی کوریج کیلئے میدان میں کام کرتے ہیں مگر انہیں ایک مناسب اور مکمل سہولیات سے لیس مرکز کی شدید ضرورت ہے، جہاں وہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض بخوبی انجام دے سکیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور سردار فہد یعقوب کی اسلام آباد میں ملاقات
ملاقات کے دوران شیخ وحید نے پریس کلب کی جلد تعمیر کی ضرورت پر بھی زور دیا اور بتایا کہ اگر یہ منصوبہ جلد مکمل ہو جائے تو نہ صرف صحافیوں کی مشکلات کم ہوں گی بلکہ علاقے میں صحافتی معیار کو بھی فروغ ملے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک جدید اور مکمل پریس کلب صحافیوں کیلئے تربیتی سیشنز، ورکشاپس اور میڈیا کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔
وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے صحافیوں کے مسائل کو سنجیدگی سے سنا اور یقین دہانی کروائی کہ پریس کلب کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور صحافتی سرگرمیوں کی حمایت کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور جلد اس منصوبے پر عملی کام شروع کیا جائیگا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور سے راجہ سلطان صلاح الدین کی قیادت میں وفد کی ملاقات
وزیراعظم نے مسائل کو غور سے سنتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ پریس کلب کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ۔




