وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور سے راجہ سلطان صلاح الدین کی قیادت میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزادجموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر راولپنڈی سٹی کے صدر راجہ سلطان صلاح الدین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔

وفد میں سیکرٹری جنرل راجہ عبدالروف ،سینئر نائب صدر ،دانیال رضا خان، ،نائب صدر امجد بٹ ،نائب صدر کوثر بٹ ،نائب صدر راجہ یاسر بھٹی ،،نائب صدر ملک لیاقت اعوان ،نائب صدر توصیف بٹ ،سیکرٹری اطلاعات راجہ نوید ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل عثمان رحیم شامل تھے ۔

ملاقات کے دوران آئندہ انتخابات کے سلسلے میں تنظیمی سرگرمیوں اور تیاریوں کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا ۔ وفد نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کونصب سنبھالنے اور عمرہ دائیگی پر مبارکباد دی اور ان کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خواہشوں کے مطابق ان کی خدمت پر یقین رکھتی ہے یہ واحد سیاسی پارٹی ہے جس میں اساس عوام ہیں اور خاص کر معاشرے کا پسا ہوا طبقہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو اور شہید بے نظیر نے انہی بے زبان لوگوں کو زبان دی جب شہید بھٹو نے ایک عام آدمی کو پاسپورٹ کا حق دیا تو بڑے بڑے جاگیر داروں میں سناٹا چھا گیا کہ یہ بھٹو نے کیا کر دیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی این پی سی کے نومنتخب عہدیداران کومبارکباد

آج آپ مڈل ایسٹ میں جو پاکستانی ورکر دیکھ رہے ہیں یہ سب شہید بھٹو کا فلسفہ تھا ان کا مشن غریب آدمی کا معیار زندگی بلند کرنا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نئی تنظیم کو مبارک ہو مگر آپ پر بھاری ذمہ داری ہے ۔

آپ شہداء کی جماعت کے وارث ہیں یک جان ہو کر محنت کریں اور پیپلز پارٹی کے اُمیدواروں کو آئندہ انتخابات میں کامیابی دلوائیں ۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا اس سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوئی اور 2008 سے اب تک جمہوری تسلسل نے پاکستان کے سیاسی نظام کو مضبوط کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں انشاءاللہ آئندہ بھی پیپلز پارٹی اکثریت سے حکومت بنائے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا 10 مارچ سے فائیوجی لانچ کرنے کا اعلان

وفد نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس ارادے کا اظہار کیا کہ وہ محنت اور لگن سے یک جا کو کر شہید بھٹو اور شہید بے نظیر کےشن کو آگے بڑھائیں گے۔

Scroll to Top