چوہدری اسحاق طاہر مرحوم کی فیملی پیپلز پارٹی میں شامل، پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا

آزاد کشمیر میں الیکشن کی آمد کے ساتھ ہی جہلم ویلی کے حلقہ نمبر 6 میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ اور بھرپور آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر اور امیدوارِ اسمبلی صاحبزادہ اشفاق ظفر نے اپنی آبائی یونین کونسل سے انتخابی مہم شروع کی، جہاں ایک بڑی شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب کی سب سے اہم پیش رفت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو لگنے والا بڑا دھچکا تھا، جب تحریک انصاف کے سابق مرکزی نائب صدر اور سابق امیدوارِ اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر مرحوم کی فیملی نے پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ چوہدری اسحاق طاہر مرحوم کے خاندان نے اپنے قریبی دوست احباب اور درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا، جسے حلقے کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی رہنما ن لیگ صدیق اعوان پارٹی رکنیت سے مستعفی،پیپلزپارٹی میں شامل

شمولیتی تقریب کے دوران حلقے کے سیکڑوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے ناطہ توڑ کر صاحبزادہ اشفاق ظفر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کا جھنڈا تھام لیا۔ صاحبزادہ اشفاق ظفر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا یہ جوش و خروش ثابت کر رہا ہے کہ جہلم ویلی کے عوام اب صرف ترقی اور عوامی خدمت کی سیاست چاہتے ہیں۔ سیاسی ماہرین کے مطابق اسحاق طاہر مرحوم کے خاندان کی شمولیت سے پیپلز پارٹی کی پوزیشن حلقہ نمبر 6 میں مزید مستحکم ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم تیز، پی ٹی آئی،پیپلزپارٹی کی مشکلات میں اضافہ

Scroll to Top