پلندری (کشمیر ڈیجیٹل)تھانہ پولیس تھو تھال ضلع میر پور کے مقدمہ نمبر 25/2025 میں سجاد حسین ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن پونچھ کی سربراہی میں بننے والی تفتیشی ٹیم نےمطلوب ملزم ایس ایچ او عمران احمد پلندری ضلع سدھنوتی سے گرفتار کرلیا ۔
یاد رہے کہ برطانوی شہریت رکھنے والی میرپور کی خاتون کی حراسگی کا واقعہ 7 دن قبل پیش آیاجبکہ متاثرہ خاتون فرخندہ رحمن نے میرپور کے کشمیر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس اپنی پیٹی بھائی کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے،ایس ایس پی خاور علی شوکت نے اس کیس میں جان بوجھ کر کمزور دفعات شامل کی ہیں۔توہین مذہب اور مکہ مدینہ کے متعلق کوئی دفعہ شامل نہیں کی گئیں۔
پولیس کی انکوائری کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ ایس ایچ او عمران کو فوری گرفتار کیا جائے اور اس واقعہ کی کسی ہائیکورٹ کے جج سے جوڈیشل انکوائری کروائی جائے،پولیس اپنے ساتھی کو بچانے کیلئے مجھ پر دبائو ڈال رہی ہے ،اینٹی کرپشن میں تعینات انسپکٹر محبوب نے بھی مجھ پر یہاں اور برطانیہ سے دبائو ڈلوایا کہ اس کو معاف کر دو۔ اس کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اس پر بھی فوری ہراسمنٹ کا پرچہ دیا جائے،
میں نے برطانوی ایمبسی سے رابطہ کیا ہے یہاں پر مجھے اپنی جان کا خطرہ ہے،پولیس کی جانب سے مجھے ایس آئی شفقت ،ایس آئی نبیلہ مہیا کئے گئےمگر وہ فون تک ہی نہیں اٹھاتے۔
ایس ایس پی خاور علی مجھے مرد پولیس اہلکاروں کے ذریعے اپنے دفتر بلواتے رہے کوئی بھی ایسا موقع نہیں آیا کہ میں نے پولیس سے تعاون نہ کیا ہو یہ پولیس کی جانب سے پھیلائی گئی من گھڑت افواہ ہے
پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کیا،میں نے آٹھ دن انتظار کیا آج مجبوراً میڈیا پر آئی ہوں،میں چار ماہ سے میرپور میں اپنے مکان کا قبضہ لینے کے لیے ذلیل و خوار ہو رہی ہوں اس دوران برطانیہ سے میرے ایک عزیز طاہر سلیم نے میرپور میں ساجد اسلم جو ایم ڈی ایچ اے میں ہیں ان سے رابطہ کروایا جنہوں نے مجھے ایس ایچ او عمران کے پاس بھیجا۔
ایس ایچ او چوہدری عمران نے مجھے تھانے آنے سے منع کیا اور خود اپنی گاڑی پر میرے گھر آیا اور مجھے گھر سے پک کیامیں اپنے تمام کاغذات ساتھ لیکر گئی مگر ایس ایچ او سب سے پہلے ایک پٹرول اسٹیشن گیا اور وہاں سے واپسی پر گاڑی میں بیٹھتے ہی اس نے بداخلاقی اور ہراسمنٹ شروع کی اور مجھے گن پوائنٹ پر اپنی رہائشگاہ پر لے گیارہائشگاہ پر چوہدری عمران نے شراب پینا شروع کردی اور مجھ سے زبردستی کرنے کی کوشش کی۔
آزاد کشمیر حکومت کا ماہ رمضان میں سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان سامنے آگیا