لیپہ (نمائندہ کشمیر ڈیجیٹل) ریشیاں سے لیپہ کی جانب برف صفائی کا کام آج صبح سے جاری ہے، جو دوپہر ایک بجے تک ایک مرحلے میں مکمل کیا گیا۔ نماز اور کھانے کے وقفے کے بعد موسم بہتر ہونے پر عملہ شاہرات نے ویل لوڈر کے ذریعے دوبارہ کام کا آغاز کر دیا ہے۔
اس وقت ریشیاں سے لیپہ تک تقریباً 15 کلومیٹر ایریا میں شدید برف موجود ہے، جبکہ کلومیٹر نمبر 7 سے 14 تک گلیشیئرز کی بھرمار ہے، جو مسلسل حرکت میں ہیں۔ ان مشکل حالات کے باوجود چین ڈوزر اور ویل لوڈر کی مدد سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے، اور ضرورت پڑنے پر چین ایکسکیویٹر بھی طلب کی جائے گی۔
محکمہ شاہرات کے مطابق اگر موسم نے ساتھ دیا اور گلیشیئرز والے ایریا کو دن کی روشنی میں کلیئر کر لیا گیا تو پوری کوشش ہوگی کہ رات گئے تک سڑک کو بحال کر کے عوام کو سہولت فراہم کی جائے۔
محکمہ شاہرات کے عملے کی انتھک محنت اور عزم قابلِ ستائش ہے، عوام سے اپیل ہے کہ برف ہٹانے والے عملے کے لیے خصوصی دعائیں کریں تاکہ یہ مشن کامیابی سے مکمل ہو سکے۔
کھوئیرٹہ بارش نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا