ایران نے ایک اور امریکی طیارہ ایف 18مار گرایا،ویڈیو وائرل

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کا چوتھا اسٹریٹجک طیارہ ہے جسے آج چاہ بہار میں نشانہ بنایا گیا ہے

امریکی جنگی طیارے ایف 18 کو جدید فضائی دفاعی نظام سے نشانہ بنایا گیا۔نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی طیارہ ایف 18بحر ہند میں گر کر تباہ ہو گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب، یواے ای میں طاقتور طوفان، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

دوسری جانب فوری طور پر امریکا کی جانب سے اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

واشنگٹن نے فی الحال اس واقعے پر کوئی ردعمل جاری نہیں کیا۔اس کے علاوہ، ایران کے سرکاری چینل پریس ٹی وی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں طیارے کے مارے جانے کے عین لمحے کی تصویر کشی کی گئی ہے۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی ایف 18 جہازوں کو نشانہ بنایا ہے، 2 امریکی جہازوں کو ایران کی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عوام کسی سیاسی بہکاوے میں ووٹ ضائع نہ کریں،ن لیگ کوسپورٹ کریں، فاروق حیدر

اس سے قبل ایران کی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی کا کہنا تھا کہ امریکی طیارہ بردار بحری بیڑا یو ایس ایس ابراہم لنکن پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔۔

شہرام ایرانی نے خبردار کیا کہ جیسے ہی یہ امریکی بیڑا ایرانی میزائلوں کی رینج میں آئے گا اسے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ریاست مخالف بیانیہ : این سی سی آئی اے نے شوکت نواز میر کیخلاف پرچہ دیدیا

ایرانی بحریہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ساحل سے داغے گئے کروز میزائلوں کے بعد امریکی طیارہ بردار بحری جہاز نے اپنی پوزیشن تبدیل کی ہے۔

Scroll to Top