مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)صدر پاکستان مسلم لیگ ن و اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہاکہ مسلم لیگ ن عوام کے دلوں کی جماعت ہے ۔۔
ان شاءاللہ، اللہ کی مدد سے آزاد کشمیر کے اندر دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے ، مسلم لیگ ن کے کارکنان فخر سے اپنے دور حکومت میں کیے گئے کام عوام کے سامنے رکھیں گے ۔
عوام جانتی بھی ہے مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جو عوام کو سہولیات فراہم کرئے گی ، عوام کو صحت کی سہولیات کو مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملی تھی ان شاءاللہ وہی سروس دوبارہ بحال کریں گے ۔
تعلیمی میدان میں ان شاءاللہ نئی جہت لائیں گے ، مسلم لیگ ن کے منشور جلد عوام کے سامنے آئے گا ہمارے منشور میں جو شامل ہے اس پر عمل درآمد کریں گے ۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مذاکرات کی پیشکش مسترد،امریکہ معاہدہ کی آڑ میں اپنی ناکامی چھپا رہا ہے، ایرانی چیف
ہم نے اپنے منشور میں کوئی ایسی چیز شامل نہیں کی جس پر ہم عمل نہ کر سکیں انہوں نے کہا کہ عوام کی شمولیت یہ بتا رہی ہے کہ انشاءاللہ مسلم لیگ ن انتخابات جیت کر حکومت بنانے جارہی ہے ۔۔
آزاد کشمیر کے عوام سے کہنا چاہتا ہوں دیگر جماعتوں کے بہکاوے میں آکر ووٹ ضائع نہ کریں۔ ہمارے پاس موجودہ صورتحال سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کا قابل عمل منصوبہ اور تجربہ کار ٹیم ہے ۔
ریاست کو ترقی خوشحالی اور نظریاتی طور پر مستحکم بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ ماہ اپریل میں وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف شاردہ دورہ کرینگے یہاں پر دانش سکول کا افتتاح بھی کرینگے ۔
دانش سکول مسلم لیگ ن کی جانب سے آزاد کشمیر کے عوام کے لیے تعلیم دوست تحفہ ہے اس سکول میں غریب ، یتیم بچوں کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم تیز، پی ٹی آئی،پیپلزپارٹی کی مشکلات میں اضافہ
شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ 2021 میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر جو نظام لایا گیا اس میں چار وزیراعظم تبدیل ہوگئے سیاست اور نظام کا بیڑہ غرق ہوگیا ،۔۔
ہمارا دور سنہری جس کی آج بھی لوگ مثالیں دیتے ہیں بنیادی ضروریات کی اہمیت اپنی جگہ مگر ہم نے اپنے نظریات کا تحفظ کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ دفاع وطن کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی راہنمائی میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف فیلڈ مارشل عاصم منیر وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ملک کو معاشی سفارتی دفاعی میدان میں شاندار کامیابیاں ملیں آج پاکستان کا دنیا بھر میں عزت سے نام لیا جارہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شاہ غلام قادر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی کارکردگی صفر ہے زبانی جمع خرچ سے عوام کو بےقوف بنایا جا رہا ہے۔
چیف سیکرٹری سرکاری زمینوں خالصہ سرکار پر قبضےغیرقانونی تعمیرات روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو احکامات جاری کریں۔
مسلم لیگ انتقامی کاروائیوں کو مستردکرتی ہے۔شاہ غلام قادر نے کہا کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن دو تہائی اکثریت حاصل کرکے حکومت بنائے گی تعمیر ترقی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا عوام کی محرومیوں کا ازالہ ان کی پہلی ترجیح ہو گی۔




