عباس پور(کشمیر ڈیجیٹل) ٹریفک کا ایک اور المناک حادثہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عیدالفطر ادا کرنے کے بعد سوزوکی گاڑی میں ایک ہی خاندان کے افراد واپس کوٹ چھٹیال جارہے تھے کہ گاڑی کوٹ کے مقام پھسلن کی وجہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:روس ایران کیساتھ ہے: پیوٹن کا بلامشروط ایران کی حمایت کا اعلان
حادثے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال عباس پور منتقل کیا گیا جہاں سے پانچ زخمیوں کو مرحم پٹی کے بعد گھروں کو بھیج دیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹر بابراعظم شیف بن گئے، شیر خرمہ بنانے کی ویڈیو وائرل
حادثے میں زخمی دیگر افراد کو ہسپتال داخل کر لیا گیا جہاں سردار ایان الٰہی ظہیر چغتائی ابھی زیر علاج ہیں ۔




