روس ایران کیساتھ ہے: پیوٹن کا بلامشروط ایران کی حمایت کا اعلان

ماسکو(کشمیر ڈیجیٹل)امریکا اور اسرائیل کی طرف سے ایران پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا بڑا اور اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔

روئٹرز کے مطابق کریملن نے ہفتے کے روز بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی قیادت کو نوروز کی مبارک باد دی اور کہا کہ ماسکو تہران کا ایک وفادار دوست اور قابلِ اعتماد شراکت دار بنا رہے گا۔

کریملن کے بیان میں کہا گیا کہ پیوٹن نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ اور ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کو ایرانی نئے سال (نوروز) پر مبارک باد دی

مزید یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹر بابراعظم شیف بن گئے، شیر خرمہ بنانے کی ویڈیو وائرل

ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی عوام کیلئے خواہش ظاہر کی کہ وہ ان سخت آزمائشوں کا باوقار طریقے سے مقابلہ کریں۔۔

اس بات پر زور دیا کہ اس مشکل وقت میں ماسکو تہران کا ایک وفادار دوست اور قابلِ اعتماد شراکت دار بنا رہے گا۔‘‘

روسی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں نے پورے مشرق وسطیٰ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکہ نے ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر عائد پابندی اٹھالی

ایک بڑے عالمی توانائی بحران کو جنم دیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر کے قتل کی مذمت کرتے ہیں جو کہ یہ ’’سنگ دلانہ‘‘ قتل ہے۔

بعض ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ 1979 کے انقلاب، جس میں امریکا کے حمایت یافتہ شاہ کا تختہ الٹا گیا تھا، کے بعد موجودہ بحران ایران کے لیے سب سے بڑا ہے، لیکن اس میں انھیں روس سے عملی طور پر بہت کم مدد ملی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گڑھی دوپٹہ: ٹریفک کا المناک حادثہ، 2 افراد شدید زخمی ، ہسپتال منتقل

واضح رہے کہ روس اور ایران کے درمیان ہونے والے اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے میں باہمی دفاع کی کوئی شق شامل نہیں ہے،

روس بارہا یہ کہہ چکا ہے کہ وہ نہیں چاہتا کہ ایران ایٹمی ہتھیار تیار کرے، کیوں کہ ماسکو کے مطابق اس سے مشرق وسطیٰ میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہو سکتی ہے۔

Scroll to Top