پراگ(کشمیر ڈیجیٹل) یورپی ملک چیک ریپبلک میں اسرائیلی اسلحہ فیکٹری کوآگ لگا دی گئی۔
الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دی ارتھ کوئیک فیکشن نامی گروپ نے اسرائیلی اسلحہ نیٹ ورک کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے ایلبٹ سسٹمز سے منسلک تنصیب پر حملہ میں کئی عمارتیں تباہ کر دی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق ایلبٹ سسٹمز اسرائیلی فوج کو زمینی اور فضائی ہتھیارفراہم کرنے والی کمپنی ہے، فیکٹری نے اسرائیل کیلئے ڈرون بنانےکا معاہدہ کیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ دارالحکومت پراگ کے مشرق میں 120 کلومیٹر دور واقع ایلبٹ سسٹمز نامی اس فیکٹری میں لگی آگ نے مزید ایک بلڈنگ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا
واقعہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، آگ لگنے سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عید الفطر:معروف فٹبالر رونالڈو کا مسلمانوں کیلئے اہم پیغام وائرل
خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ اسرائیل مخالف گروپ نے آگ لگائی اور اس کی ویڈیو بھی جاری کردی۔
اسرائیل مخالف گروپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ کارروائی غزہ میں نسل کشی کے اسرائیلی اقدامات کے جواب میں کی ہے۔
دوسری جانب برطانیہ میں نیوکلیئرآبدوزبیس میں داخلےکی کوشش ناکام بنا دی گئی۔۔ اسکاٹ لینڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مرد اور ایک خاتون کو حراست میں لے لیا۔
گرفتار افراد کی عمریں بالترتیب 34 اور 31 سال ہیں تاہم گرفتار خاتون اور مرد کی شہریت ظاہرنہیں کی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائر بریگیڈ کے مطابق آگ علی الصبح ایک بزنس پارک میں قائم گودام سے شروع ہوئی اور بعد ازاں قریبی انتظامی عمارت تک پھیل گئی۔ تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
وزیر داخلہ لوبومیر میتنار نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اس کا تعلق ممکنہ دہشتگردی سے ہو سکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر و عسکری قیادت کی قوم کو عیدکی مبارکباد،اہم پیغام جاری
چیک پولیس چیف مارٹن وونڈراشیک کے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی اور ذمہ داران کی تلاش کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
دریں اثنا چیک نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایک احتجاجی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پاردوبیتسے میں اسرائیلی ہتھیاروں کے ایک اہم پیداواری مرکز کو آگ لگا دی تاکہ غزہ میں جاری نسل کشی میں اس کے کردار کو ختم کیا جا سکے۔
رائٹرز کے مطابق چیک دفاعی کمپنی ایل ایل پی ہولڈنگ جس کا اس کمپلیکس میں ایک یونٹ موجود ہے نے اپنی ایک عمارت میں آگ لگنے کی تصدیق کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکہ کا یواے ای کو7 ارب ڈالرکا پیٹریاٹ میزائل سسٹم فروخت کرنے کا فیصلہ
تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ سنہ 2023 میں اسرائیلی کمپنی ایلبٹ سسٹمز کے ساتھ ڈرونز کی تیاری کے لیے جو تعاون کا اعلان کیا گیا تھا لیکن وہ کبھی عملی شکل اختیار نہیں کر سکا۔
یہ بھی پڑھیے: جنگ بندی کے بعد غزہ میں حماس دوبارہ منظم، کنٹرول مستحکم کرنے کی کوششیں تیز
حکام نے حملے میں ملوث کسی گروپ کا نام تاحال آشکار نہیں کیا ہے۔




