راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اورچیف آف ایئر اسٹاف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اورچیف آف ایئر اسٹاف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہےکہ عید اتحاد، ہمدردی اور شکرگزاری جیسی پائیدار اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ واحدی نے فیلڈ مارشل کیخلاف تحریک انصاف کا بھونڈا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا
بیان میں کہا گیا کہ مسلح افواج کے لیے عید کی اصل روح وطن کی خدمت اور دفاع میں مضمر ہے، جہاں جوان اپنے اہلِ خانہ سے دور رہ کر ملک کے امن و استحکام کو یقینی بناتے ہیں۔
مسلح افواج نے ملک کے دفاع پر مامور بہادر جوانوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے اہلِ خانہ کے عزم و حوصلے کو بھی سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تشدد کی اجازت نہیں،مذہبی جذبات کو تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
بیان کے اختتام پر دعا کی گئی کہ یہ عید پاکستان اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے امن، خوشحالی اور برکتوں کا باعث بنے۔




