تہران(کشمیر ڈیجیٹل)ایران کی سب سے بڑی توانائی تنصیبات پارس گیس فیلڈ پر صیہونی حملے کے بعد جوابی کارروائی میں اسرائیل کی حیفہ آئل ریفائنری پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ شمالی شہر حیفا میں واقع آئل ریفائنری کو ایرانی میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کم جونگ کی بیٹی نے13 سال کی عمر میں ٹینک سنبھال لیا
اسرائیلی وزیر توانائی ایلی کوہن کے مطابق حملے کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر متاثر ہوئی، تاہم زیادہ تر علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی۔
ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹول ٹیکس عائد کرنے پر غور
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری سیاستدان عید کہاں کہاں منائیں گے؟ تفصیلی رپورٹ جاری
ان کا کہنا تھا کہ نقصان معمولی نوعیت کا ہے اور کسی بڑے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان نہیں پہنچا۔
دوسری جانب ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے توانائی کے منصوبوں پر حملوں کا بھرپور جواب دے رہا ہے اور تہران کی جانب سے خطے بھر میں میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے انفراسٹرکچر پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو “زیرو ریسٹرینٹ” کے تحت بھرپور جواب دیا جائے گا۔




