سری لنکن حکومت کا امریکہ کو اپنا ایئربیس دینے سے انکار

کولمبو(کشمیر ڈیجیٹل)سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

سری لنکاکے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے پارلیمنٹ میں بیان دیا کہ امریکا نے مارچ کے آغاز میں دو جنگی طیارے مٹالا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرتعینات کرنےکی درخواست کی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری سیاستدان عید کہاں کہاں منائیں گے؟ تفصیلی رپورٹ جاری

امریکی طیاروں پر اینٹی شپ میزائل نصب تھے، انہیں جبوتی کے اڈے سے سری لنکا لانے کا منصوبہ تھا۔

صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ایوان کو بتایا کہ ہم نے امریکی درخواست پر واضح طور پر انکار کر دیا تھا۔تاکہ کسی بھی عالمی تنازع میں فریق بننے سے گریز کیا جا سکے۔ اس فیصلے پر ایوان میں موجود ارکان نے ڈیسک بجا کر اظہارِ حمایت کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد : لیڈی پولیس اہلکارپیشہ وربھکاری خاتون کا سچ سامنے لے آئیں

واضح رہے کہ سری لنکا اس وقت معاشی بحالی کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور نئی علاقائی کشیدگی اس کی معیشت پر مزید دباؤ ڈال سکتی ہے۔ امریکا اس کی سب سے بڑی برآمدی ہے۔

Scroll to Top