مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ہیومن رائٹس کونسل آف آزاد جموں و کشمیر کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ضلع مظفرآباد کی تنظیمی باڈی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شاہ غلام قادر،میاں عبدالوحید آبائی گاؤں اورپیر مظہر شاہ عید کراچی میں منائیں گے
یہ نوٹیفکیشن صدر مظفرآباد ڈویژن ایڈووکیٹ عدنان احمد پیرزادہ کی جانب سے، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مشاورت، جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ مہوش نذیر کی سفارش اور صدر اشتیاق احمد قریشی کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔
ضلع مظفرآباد کے عہدیداروں میں سید عجائب حسین ہمدانی ،صدر منتخب ۔عشرت راجہ جنرل سیکریٹری،قاریہ تمکین حفیظ ،مسرت راجہ سینئر نائب صدور۔ایڈووکیٹ ارسلان میر،ارسلان میر،ذیشان بشیر چوہدری ،الیاس مغل نائب صدورمنتخب ہوگئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد : لیڈی پولیس اہلکارپیشہ وربھکاری خاتون کا سچ سامنے لے آئیں
دوسری جانب تحسین خانم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،شرجیل شیخ :ڈپٹی جنرل سیکریٹری،عامر راجپوت سیکرٹری اطلاعات :حمید میرمیڈیا کوآرڈینیٹر:مفید عباسی سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر،صدف شفیق ،لائبہ بٹ ،احسن خالدجوائنٹ سیکریٹریز:
سیکریٹری مالیات:سلیمہ قادر
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے انٹراپارٹی انتخابات کو تسلیم کر لیا
عوامی حلقوں کا تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہارکیا گیا ہے کہ نو منتخب کابینہ انسانی حقوق کے فروغ، انصاف کی فراہمی اور عوامی مسائل حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔




