شوال کا چاندنظر نہیں آیا کل روزہ ہوگا:عید ہفتے کو ہوگی، مولانا عبدالخبیر آزاد کا اعلان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)مولانا عبدالخبیر آزاد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی زیرصدارت اسلام آباد میںکمیٹی کا اجلاس ہوا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔ کل روزہ ہوگا۔ بروز ہفتہ عید ہوگی۔

چیئر مین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملک کا بیشتر حصہ بادلوں کی لپیٹ میںہے ۔ تمام زونل کمیٹیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ اب تک چاند نظر آنے کی شہادت کہیں سے بھی موصول نہیں ہوئی ۔

چاند کی پیدائش صبح 6 بج کر26 منٹ پر ہوئی تھی ۔ پاکستان میں چاندنظر نہیں آیا ۔

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز جمعرات بلایا گیا تھا ۔اسلام آباد میں مرکزی اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند نظر آنے کے حوالے سے زونل کمیٹیوں سے رابطے میں رہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا،کراچی میں بوہری برادری آج ملک میں عیدالفطر منارہی ہے

واضح رہے کہ اسپارکو کے مطابق نیا چاند جمعرات 19 مارچ 2026 کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہو چکا ہے۔

آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی جب کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب ہونے کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ: زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کا بڑا کریک ڈاؤن

واضح رہے کہ سائنسی بنیادوں پر رویت کیلئے چاند کی کم از کم عمر 19 گھنٹے ہونی چاہیے جب کہ چاند نظر آنے کا دورانیہ 40 سے 45 منٹ ہونا چاہیے۔

دوسری جانب خلیجی ممالک میں کل چاند نظر نہیں آیا اس وجہ سے وہاں کل بروز جمعہ کو عیدالفطر منائی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان سپر لیگ 11 کیلئے بنگلادیش کے کھلاڑیوں کو این او سی جاری

محکمہ موسمیات اور اسپارکو نے پیشگوئی کر رکھی ہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند 19 مارچ کو نظر نہیں آئے گا۔
اس طرح عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ آج رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کرے گی۔

Scroll to Top