پاک فوج کے زیراہتمام چکوٹھی میں فوڈ پیکیجز تقسیم،میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد

جہلم ویلی :لائن آف کنٹرول کے قریب واقع علاقے چکوٹھی میں عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر پاک فوج کے زیر اہتمام مستحق اور نادار افراد میں فوڈ پیکیجز تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر پاک فوج نے نہ صرف مستحق خاندانوں کی مالی مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کی بلکہ انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کا عملی پیغام بھی دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: سالارزئی واقعہ افسوسناک،پاک فوج ہمارے بھائیوں کے خون کا حساب ضرور لے گی،صدر باجوڑ پریس کلب

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر پاک فوج کی جانب سے چکوٹھی کھلانہ ویلی اور گرد و نواح کے علاقوں میں مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکیجز تقسیم کیا گیا۔

راشن میں ضروری اشیائے خوردونوش شامل تھیں تاکہ غریب اور ضرورت مند افراد بھی عید کی خوشیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منا سکیں۔

چکوٹھی میں فوڈ پیکیجز تقسیم کے دوران ایک تقریب منعقد کی گئی جس پاک فوج کے آفیسران سمیت اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا ملن سمائل فلاحی ادارے کے ڈائریکٹر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاک فوج کے زیر اہتمام ایک فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا ،جہاں مقامی لوگوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

میڈیکل کیمپ میں پاک فوج کے ڈاکٹر اور طبی عملے نے بڑی تعداد میں مریضوں کا معائنہ کیا جبکہ بچوں، خواتین اور بزرگوں کو خصوصی طبی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیل سیری، پاک فوج کے تعاون سے 700 امدادی کٹس تقسیم

مقامی لوگوں نے پاک فوج کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت اور مشکلات میں ان کا ساتھ دینا قابل تحسین ہے ۔

مستحق افراد نے فوڈ پیکیجز اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ عیدالفطر کی آمد کے ساتھ جہاں ہر طرف خوشیوں کا سماں ہے، وہیں پاک فوج بھی عوامی خدمت کے جذبے کے تحت غریب اور مستحق افراد کی خوشیوں میں شریک ہو کر انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر رہی ہے۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ ہر آچھے برے وقت میں پاک فوج عوام کا بطور خاص خیال رکھتی ہے جس پر ہم پاک فوج اور چکوٹھی سیکٹر کے کمانڈنگ آفیسر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

پاک فوج ہمیشہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے اور عید جیسے خوشیوں بھرے موقع پر مستحق افراد کو یاد رکھنا قابلِ تحسین اقدام ہے۔

مہنگائی کے اس دور میں راشن کی فراہمی غریب خاندانوں کے لیے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں اور اس اقدام سے بہت سے گھروں میں عید کی خوشیاں لوٹ آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج اور ملین سمائلز فائونڈیشن کے اشتراک سے رمضان پیکیج تقسیم

مستحق افراد کا کہنا تھا کہ پاک فوج نہ صرف سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے بلکہ عوام کی خدمت میں بھی پیش پیش ہے جس پر وہ پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔

علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ ایسے فلاحی اقدامات سے عوام اور فوج کے درمیان اعتماد اور محبت کا رشتہ مزید مضبوط ہوتا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے کیے جانے والے ایسے اقدامات نہ صرف مستحق خاندانوں کی مدد کا باعث بنتے ہیں بلکہ معاشرے میں بھائی چارے اور یکجہتی کے جذبے کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

Scroll to Top