اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے عید پر بڑا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آذاد کشمیر:مائنز لیزنگ پرعائد پابندی منسوخ،نوٹیفکیشن جاری
سرکاری محکموں کو وزیراعظم کی ہدایت موصول ہوگئی، تنخواہ عید سے پہلے ادا کرنے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکرز گزرنےکیلئے ایران سے بات چیت جاری ہے، سیکریٹری پیٹرولیم
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر پر 2 چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔
حکومت نے عید کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق 20 اور 21 مارچ کو عید الفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ممتاز آباد: پرائس کنٹرول کمیٹی کا شہر بھر کا دورہ، متعدد تاجروں کو جرمانے،وارننگ
وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ہفتے میں 5 یا 6 دن کام کرنے والے تمام دفاتر میں جمعہ اور ہفتہ کو عید کی چھٹی ہوگی۔
جب کہ 22 مارچ کو اتوار کا دن ہے اور 23 مارچ کو بھی سرکاری چھٹی ہوگی، اس طرح عید پر سرکاری ملازمین کو جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر کی 4 چھٹیاں ملیں گی۔
وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ملازمین کو عیدالفطر کی چھٹیوں سے پہلے ہی تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔
اس حوالے سے وفاقی سرکاری محکموں کو ہدایات موصول ہو چکی ہیں اور تنخواہیں عید سے قبل ادا کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔




