آزاد کشمیر:مائنز لیزنگ پرعائد پابندی منسوخ،نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے سرکاری اراضی پر مائنز کی لیزنگ سے متعلق عائد پابندی ختم کر دی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن آزادکشمیر: ووٹرز فہرستوں کی تیاری ونظرثانی کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق مائنز کے لیز شدہ ٹھیکہ جات اور پٹہ جات کی توسیع، تجدید اور نئے لیز یا پٹہ جات کے اجرا پر عائد پابندی کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے سرکاری اراضی میں مائنز کی لیزنگ، لیز شدہ ٹھیکہ جات کی توسیع اور تجدید سمیت نئے پٹہ جات کے اجرا پر پابندی عائد کر دی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: 17 تا20 مارچ تک ژالہ باری اوربارشیں ،الرٹ جاری

تاہم تازہ نوٹیفکیشن کے بعد یہ پابندی ختم کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں اب مائنز کے ٹھیکہ جات کی توسیع، تجدید اور نئے لیز یا پٹہ جات جاری کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پابندی کے خاتمے کے بعد متعلقہ محکمے مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت مائنز کے معاملات کو دوبارہ معمول کے مطابق چلانے کے مجاز ہوں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایم ٹیگ کیوں لگایا جارہا ہے؟طلباء کو ہراساں نہ کریں،اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

اس فیصلے سے مائننگ سیکٹر سے وابستہ افراد اور سرمایہ کاروں کے لیے بھی نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top