مظفرآباد

مظفرآباد شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے صفائی مہم کا آغاز

مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے ویژن کی روشنی میں چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی ہدایت پرمظفرآباد شہر کو خوبصورت بنانے کے سلسلہ میں کمشنر مظفر آباد ڈویژن بدر منیر کی سر براہی میں قائم کردہ کمیٹی نے صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

پہلے مرحلہ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے زیر اہتمام راڑہ کے مقام سے روڈ کے دونوں اطراف پر جھاڑیوں کی کٹائی ، نالیوں کی صفائی اور سافٹ انکروچمنٹ کو ختم کرنے کے سلسلہ میں کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

مظفرآبا دشہر کو خوبصورت بنانے کیلئے مختلف زونزمیں تقسیم کرتے ہوئے جامع پلان ترتیب دیا گیاہے جس کے تحت کوہالہ روڈ پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا عملہ کام کرے گا جبکہ طارق آباد بائی پاس روڈ پر مظفرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا عملہ اور مظفرآباد شہر میں پی ڈبلیو ڈی، پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور بلدیہ کا عملہ کام کرے گا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد، پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی ، فائرنگ واقعے میں ملوث ملزم گرفتار

جس کے مطابق وال چاکنگ ، غیر قانونی بل بورڈ کوختم کرتے ہوئے دیواروں پر وائیٹ واش کروایا جائے گا ۔ علاوہ ازیں سیوریج لائنوں کی لیکیج ، نالیوں کی صفائی ، کوڑا کرکٹ گندگی کو ختم کروانے کے علاوہ سٹریٹ لائٹس کی بحالی جیسے اقدامات عمل میں لائیں جائیں گے ۔ تاکہ مظفر آباد شہر کو خوبصورت بنایا جا سکے ۔

کمشنر مظفرآباد بدر منیر نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بھی شہر سے تجاوزات کے خاتمہ اور شہر کی صفائی و ستھرائی میں انتظامیہ سے تعاون کریں اور شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہر ہمارا ہے اور اس کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد : ساتھرا ایئر پورٹ کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان تصادم ، 6افراد زخمی

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کوڑاکرکٹ ڈسٹ بن میں ڈالیں اور شہر کو خوبصورت بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔

Scroll to Top