خاران: بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، خاران کے علاقے گروپ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو انتہائی مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 6 دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پرھیں: کرم سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، افغان طالبان گاڑی چھوڑ کر بھاگ نکلے
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے اور مزید ہلاکتوں یا گرفتاریوں سے متعلق اطلاعات آنا باقی ہیں۔ فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔




