ایران کیخلاف جنگ، عراق میں امریکی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے طیارہ مغربی عراق میں گر نےکی تصدیق کردی۔

سینٹکام نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ایندھن بھرنے والے طیارے کے نقصان سے آگاہ ہیں، ایک طیارہ مغربی عراق میں گرا اور دوسرا بحفاظت لینڈ کرگیا۔

سینٹکام کے مطابق واقعہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران پیش آیا، اس وقت امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔

دوسری طرف عراق میں امریکی طیارہ گر کر تباہ ہونے پر ایرانی فوج نے رد عمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکا کا ری فیولنگ طیارہ عراقی مزاحمتی فورسز نے مار گرایا اور طیارے میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

 

Scroll to Top