ہم ریاست پاکستان کیساتھ ہیں ،نوجوان قانون ہاتھ میں نہ لیں،علامہ شہنشاہ نقوی

ممتاز مذہبی اسکالر علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی ریاست کے ساتھ ہیں اور پاکستان کے داخلی اور خارجی مسائل کو سمجھتے ہیں، نوجوان قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور قانون پر عمل کریں۔

ایک پیغام میں علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت، پاکستان کےریاست، پاکستان کے ادارے متوجہ ہیں اس بات کی طرف کے ہمارےاحساسات اور ہمارے جذبات کیا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت: شہری صبر و تحمل اختیار کریں اور بدامنی سے گریز کریں،علامہ طاہر اشرفی

انہوں نے کہا کہ بہت بہتر انداز میں مذاکرات اور ملاقاتیں جاری ہیں،بہت ساری چیزوں کی طرف ہم نے توجہ دلائی ہے، بہت ساری چیزوں کی طرف ان کی اپنی توجہ ہے۔

ہم پہلے پاکستانی ہیں، ہم اپنے وطن کے حالات اورواقعات سے بھی آگاہ ہیں،پاکستان کے داخلی اور خارجی مسائل کو سمجھتے ہیں۔ ہم پاکستان کی ریاست کیساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ سے بھی گزارش کروں گا، شیعہ اہل بیعت کے چاہنے والے ہیں،آیت اللہ خمینی، آیت اللہ خوئی، آیت اللہ خامنہ ای، آیت اللہ سیستانی سے محبت کرنےو الے اخبار پڑھ کر نظریہ نہیں بناتے، باسیرت لوگ اہل بیعت سے جڑے ہوتے ہیں۔

شہنشاہ نقوی کا کہنا تھا کہ ہوشیار لوگ اہل بیعت سے جڑے ہوتے ہیں، جدباتی لوگ، کسی کا نقصان کرنے والے لوگ اہل بیعت والے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملہ، انتشار سے دشمن مضبوط ہوگا: علامہ شیخ حسن جعفری کا نوجوانوں کے نام اہم پیغام

انہوں نے کہا کہ ساری پہلوئوں کی طرف ہماری توجہ ہے،جہاں میں آپ نوجوانوں ، بچوں کو سمجھائوں گابصیرت ،سمجھداری ، حکمت اور دانائی کیساتھ نظریاتی دشمن کا مقابلہ کرنا ہے

انہوں نے کہا کہ یہ بات روش رہے ، یہ عمارتیں ہماری ہیں،یہ ملک ہمارا ہے، یہ سرزمین ہماری ، ہمیںکسی کا کوئی نقصان نہیں کرنا ہے۔

Scroll to Top