کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل) ضلع حویلی آزادکشمیر میں ریسکیو 1122 کے ملازمین کا رسک الاؤنس نہ ملنے پر احتجاج جاری ۔
ریاست بھر کی طرح حویلی کہوٹہ میں بھی ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 کے ملازمین نے اپنے رسک الاؤنس کی عدم ادائیگی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکہ تیار رہے، پیٹرول 200 ڈالر فی بیرل تک جائے گا،ترجمان ایرانی افواج ابراہیم ذوالفقاری
ملازمین نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ رسک الاؤنس ان کا بنیادی حق ہے، جو فوری طور پر ادا کیا جائے۔
ریسکیو 1122 کے ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر میں بھی پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح رسک الاؤنس کی منظوری دی جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چیئرمین وزیراعظم عملدآمدکمیشن حسن اشرف سے سردارظفرکی ملاقات، ایل او سی متاثرین کو اراضی الاٹمنٹ پرغور
ملازمین نے کہا کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں، لیکن بدقسمتی سے انہیں اپنے جائز حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
احتجاج کے دوران ملازمین نے حکومت کو واضح پیغام دیا کہ اگر ان کے جائز مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا، تو یہ احتجاج جاری رہے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مجتبیٰ فاروقی اسلام آباد ایئرپورٹ سےحراست میں لے لیا،عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب
ان کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات کی منظوری نہیں ملتی، وہ اپنے حقوق کے لیے اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔




