تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈھاکا کے شیربنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل شیڈول کا اعلان،کونسے سٹیڈیمز میں میچز ہونگے، تفصیلات آ گئیں
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان ٹاس جیتتا تو اس ٹریک پر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ اس وکٹ کو دیکھتے ہوئے 270 سے 280 رنز کے درمیان اسکور ایک اچھا اور مقابلے کے لیے مناسب ٹوٹل ثابت ہو سکتا ہے۔
Pakistan’s playing XI for the first ODI 🇵🇰
4️⃣ debutants in the side 🏏#BANvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/06d8buxam7
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 11, 2026
اس میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے چار کھلاڑی ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں۔ صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عبد الصمد اور شامل حسین اپنے کیریئر کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔پاکستان ٹیم میں ایک ساتھ چار کھلاڑیوں کے ڈیبیو کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پرھیں: آسٹریلوی حکومت کا ایرانی خواتین فٹبالرز کے لیے بڑا فیصلہ
یہ 2008 کے بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے ایک ہی میچ میں اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کو ون ڈے ڈیبیو کا موقع دیا گیا ہے۔




