شاہراہِ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ: گلگت بلتستان پولیس کا مسافروں کے لیے اہم الرٹ جاری

گلگت: مسلسل بارشوں کے باعث شاہراہِ قراقرم اپر اور لوئر کوہستان کے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ہے۔

محکمہ پولیس گلگت بلتستان نے گلگت اور راولپنڈی کے درمیان سفر کرنے والے شہریوں، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز اور مسافروں کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے سفر فی الحال مؤخر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم اور بالائی علاقوں میں برفباری، آزاد کشمیر میں سردی کی لہر

اطلاعات کے مطابق، ایف ڈبلیو او (FWO) کی ٹیمیں الرٹ ہیں اور موسم صاف ہوتے ہی صبح کی روشنی میں ملبہ ہٹانے کا کام شروع کریں گی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوہستان کے دشوار گزار علاقوں میں پھنس جانے والے مسافروں کو فوری ریلیف فراہم کرنا مشکل ہو سکتا ہے، اس لیے عوام الناس غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں۔ تمام مسافروں اور ڈرائیوروں سے گزارش ہے کہ وہ تازہ ترین صورتحال کے لیے پولیس کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں: لیبر ویلفیئر کا بڑا ایکشن، ہوٹلوں اور بیکریوں کو کم از کم اجرت 40 ہزار روپے دینے کا حکم