بینظیر کفالت پروگرام: مستحق خواتین کے لیے 14,500 روپے کی قسط جاری، رقم میں اضافہ

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے رمضان المبارک اور عید الفطر کی آمد کے موقع پر مستحق خواتین کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے بینظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط کا اجراء کر دیا ہے۔

جنوری تا مارچ 2026 کی اس قسط میں حکومت کی جانب سے 1,000 روپے کا خصوصی اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اب مستحق خواتین کو 13,500 روپے کے بجائے 14,500 روپے ادا کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج: کیا آپ 13 ہزار روپے کے اہل ہیں؟ اپنی اہلیت چیک کرنے کا طریقہ جانیں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق، جن بینیفشریز نے بی آئی ایس پی کی سم وصول کر لی ہے، وہ اپنی سم اور موبائل فون کے ساتھ بینک الفلاح کے قریبی مراکز یا متعلقہ ادائیگی پوائنٹس پر تشریف لائیں۔

حکام نے تاکید کی ہے کہ مستحق خواتین اپنی رقم پوری وصول کریں اور رسید لازمی حاصل کریں۔ واضح رہے کہ اس ادائیگی کی کوئی فیس نہیں ہے؛ اگر کوئی بھی شخص کٹوتی یا فیس کا مطالبہ کرے تو فوری طور پر ہیلپ لائن 080026477 پر رابطہ کریں یا قریبی تحصیل دفتر میں شکایت درج کرائیں۔

مزید پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اندراج کیسے کرائیں؟ آسان طریقہ جانیں