پی ایس ایل شیڈول کا اعلان،کونسے سٹیڈیمز میں میچز ہونگے، تفصیلات آ گئیں

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

پی ایس ایل 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی تک ہوگا اور اس دوران 44 میچز کھیلے جائیں گے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں 2 نئی ٹیمیں حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز لیگ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، نئی شامل ہونیوالی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کا نام تبدیل کردیا گیا

پی ایس ایل 11 میں ہر ٹیم لیگ مرحلے میں 10 میچز کھیلے گی جبکہ پلے آف 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے میچز 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے، فیصل آباد اور پشاور پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایک کوالیفائر سمیت 11 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے 15 میچز شیڈول ہیں۔

فیصل آباد میں پہلی بار پی ایس ایل کے 7 میچز کھیلے جائیں گے، پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پہلی بار پی ایس ایل کی میزبانی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی نئی فرنچائز’’دی پنڈیز‘‘ کو سوشل میڈیا پرتنقید کا سامنا کیوں ہے؟

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں چار میچز کھیلیں جائیں گے جن میں ملتان سلطانز ایکشن میں ہوں گے جبکہ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے6 میچز شیڈول ہیں۔پی ایس ایل 11 میں 12 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ وزیر داخلہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے  گزشتہ دنوں مظفرآباد میں بھی پی ایس ایل کے میچز کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن ذرائع کے مطابق سٹیڈیم اپ گریڈ نہ ہونے پر میچز نہیں ہوسکے، امید ہے اگلے سیزن میں آزادکشمیر بھی میچز کرائے جائیں گے۔

Scroll to Top