پاکستان میں سونا ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 6200 روپے کا بڑا اضافہ

پاکستان کی عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹ میں صرف ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک بھر میں فی تولہ سونا 6200 روپے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5لاکھ39 ہزار562 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 10 گرام سونا 5,316 روپے مہنگا ہونے کے بعد اب 4لاکھ62 ہزار587 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے اور چاندی کی فی تولہ قیمت 460 روپے اضافے کے بعد 9ہزار354 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوگیا؟

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں تیزی کا رجحان رہا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 62 ڈالر مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت 5ہزار168 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی سطح پر ہونے والے اس اضافے کے براہِ راست اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں جس کی وجہ سے قیمتیں یکدم بڑھ گئی ہیں۔

مزید پرھیں: سونا سستا، تیل مہنگا: عالمی مارکیٹ میں بڑی تبدیلی، سرمایہ کار پریشان

Scroll to Top