صدر ٹرمپ کا ایران جنگ ختم کرنے کا اعلان! عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ جلد ختم ہونے کے اعلان کے مثبت اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 8 فیصد تک گر گئی ہیں۔

مارکیٹ کی صورتحال یہ ہے کہ برطانوی خام تیل کی قیمت 8 فیصد کم ہونے کے بعد اب 90 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔ اسی طرح دوران ٹریڈنگ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 89 ڈالر سے کم ہو کر 87 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا سستا، تیل مہنگا: عالمی مارکیٹ میں بڑی تبدیلی، سرمایہ کار پریشان

صدر ٹرمپ نے آج امریکی ٹی وی سی بی ایس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہو گئی ہے اور اب یہ جنگ خاتمے کے قریب ہے۔ امریکی صدر نے ری پبلکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تیل سے متعلق پابندیاں ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تیل سے متعلق کچھ پابندیاں ختم کر رہے ہیں تاکہ قیمتیں کم ہو سکیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے دوران خام تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھی۔ جب تیل کی قیمت 119 ڈالر سے اوپر گئی تو جی 7 ممالک نے اپنے ہنگامی ذخائر استعمال کرنے کا اشارہ دیا جس کے بعد قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوئی۔ تاہم آج امریکی صدر کے اس نئے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مزید بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے تجاوز کر گئی

Scroll to Top