پکا کشمیری

سابق وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کا2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان

اسلام آباد:سابق وزیر ٹرانسپورٹ، مہاجر ممبرآزادکشمیر اسمبلی جاوید بٹ نے آئندہ دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سابق وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ نے کہا کہ جو لڑائی ہم نے مہاجرین کے حق میں لڑئی وہ کوئی دوبارہ پیدا ہو کر لڑ نہیں سکتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی نمائندگان، بیوروکریسی کا مفت پٹرول بند کیا جائے، جاوید بٹ

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مہاجرین کے حقوق پر خاموشی اختیارکی انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام اور وہاں سے ہجرت کرکے آنے والے لوگوں کیساتھ ظلم کیا۔

جاوید بٹ کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں مہاجرین دشمنوں اور مہاجرین مخالفوں کو وہاں اٹھا کر پھینکیں گےجہاں سے دوبارہ نکلتے ہوے بھی ان کو خوف آئے گا۔

یاد رہے کہ جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور اس پر اب بھی مذاکرات چل رہے ہیں۔

جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبے پر ہی مہاجرین ممبران اسمبلی کو کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شوکت نواز میر نے ریاست کو نقصان پہنچایا، اسے سنگسار کرنا چاہیے ،ممبر اسمبلی جاوید بٹ

جاوید بٹ سابق الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پہلی بار ممبر آزادکشمیر اسمبلی بنے ہیں اور اب پیپلزپارٹی میں شامل ہو چکے ہیں۔

مہاجرین نشستوں کے خاتمے کے مطالبے پر جاوید بٹ اورجوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کے مابین نوک جھونک کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔

Scroll to Top