عیدالفطر پر کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟اہم تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان میں عیدالفطر 2026 کے موقع پر 3 سرکاری چھٹیوں کا امکان ہے، جبکہ سعودی عرب نے نجی شعبے کے لیے 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان میں کابینہ ڈویژن نے سال 2026 کی عام اور اختیاری چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں 21، 22 اور 23 مارچ 2026 کو عیدالفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھی چاند سے متعلق اپنی پیشگوئی جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر 21 مارچ 2026 بروز ہفتہ ہونے کا قوی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب کا بڑا فیصلہ، بچے کی پیدائش پر والد کو بھی چھٹی دینا لازم قرار

سعودی عرب کی جانب سے بھی عید کی تعطیلات کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ عرب خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت نے نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے لیے 4 روزہ چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری ترجمان محمد الرزقی کا کہنا ہے کہ یہ تعطیلات بدھ 18 مارچ یعنی 29 رمضان کو کام کے اختتام سے شروع ہوں گی اور مسلسل چار دن تک جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں فائیو جی سپیکٹرم نیلامی 10 مارچ متوقع، تین کمپنیوں کے درمیان مقابلہ

Scroll to Top