سدھنوتی(کشمیر ڈیجیٹل )سدھنوتی بلوچ کے تھانہ گلہ کنٹ کی حدود میں یوسی ہمروتہ کے علاقے ہتھلانہ میں خاتون کا مبینہ سفاک قتل۔
تھانہ گلہ کنٹ گاؤں ہتھلانہ کے مقام پر اپنے ہی سفاک درندہ صفت شوہر محمد ریاض نے اپنی ہی اہلیہ نبیلہ خاتون کو کھلاڑیوں کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا
خاتون کو گھر کے اندرکلہاڑی کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ایس ایچ او تھانہ گلہ کنٹ چوہدری محمد سفیر سے خالد محمود بلوچ کا ٹیلیفونک رابطہ ،ایس ایچ او تھانہ گلہ کنٹ کا کہنا تھا کہ ملزم کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
یونین کونسل ہمروتہ کا نواحی گاؤں ہتھلانہ اس وقت سوگ اور شدید خوف و ہراس کی لپیٹ میں آ گیا جب نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک خاتون کو گھر میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
اس اندوہناک واقعے نے علاقے کے دیرینہ امن و امان کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی تھانہ گلہ کنٹ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ ۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لئے ہیں اور مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کیا ۔
ایس ایچ او گلہ کنٹ کے مطابق، پولیس تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے اور جلد ہی ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
خاتون مسماۃ ن کو خاوند ریاض نے گھر کے اندرکلہاڑی کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کرکے مقتولہ کی نعش قبضے میں لے لی۔ملزم ریاض جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔۔
سدھنوتی بلوچ کے تھانہ گلہ کنٹ کی حدود میں یوسی ہمروتہ کے علاقے ہتھلانہ میں خاتون کا مبینہ سفاک قتل کردیا۔
واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔،ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کرکے مقتولہ کی نعش قبضے میں لے لی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بلوچ منتقل کردی گئی۔خاتون کے مبینہ قتل کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پولیس نے رپورٹ درج کرکے ضابطے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، ایس ایچ او تھانہ گلہ کینٹ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔




