عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم میں اضافہ محدود رکھا،سینیٹر طلال چوہدری

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیرمملکت اینٹی نارکوٹکس سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ اور ایران کی کشیدہ صورتحال نے عالمی توانائی منڈی کو شدید متاثر کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حلقے میں افسوسناک واقعہ،سمگلرز ایڈیشنل ایس ایچ او سے اسلحہ اور جیکٹ چھین کر فرار

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ چند ہی دنوں میں تیل کی قیمت 78 ڈالر سے بڑھ کر 106 ڈالر جبکہ ڈیزل تقریباً 150 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچا ہے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان میں اضافہ محدود رکھا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران ،اسرائیل کشیدگی کے باعث آئل بحران، حکومت نے 110 کے بجائے 55 روپے اضافہ کیا: رانا ثنا اللہ

انہوں نے کہا کہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اس صورتحال کا فائدہ اٹھا کر ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری کے ذریعے عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

وفاقی وزیر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ریاست اپنی رٹ ہر صورت قائم کرے گی

مزید یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث تیل کی عالمی منڈی متاثر ہوئی، وزیرریلوے حنیف عباسی

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے معاشی ترقی، سادگی اور بچت پر مبنی لائحہ عمل تشکیل دینے اور عوام پر بوجھ کم سے کم رکھنے کی بھی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت حالیہ عالمی تناظر میں ملکی معاشی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں حالیہ کشیدگی اور اس کے خطے پر پڑنے والے معاشی اثرات پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کمیٹی کی تجویز پر ہوا جس میں عالمی سطح پر اضافے کا کم سے کم بوجھ صارفین پر منتقل کیا گیا۔

Scroll to Top