مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بھارتی میڈیا ایک بار پھر گمراہ کن خبروں اور جھوٹے دعوؤں کے ساتھ سامنے آگیا اور جعلی و پرانی ویڈیوز نشر کرنا شروع کر دیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ نے ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران دبئی میں واقع برج خلیفہ پر حملے کی جھوٹی خبر چلا دی، جبکہ بحرین کی ایک ویڈیو کو دبئی کی ویڈیو قرار دے کر نشر کیا گیا۔
Ministry of Information and Broadcasting suspends TV ratings for 4 weeks for unwarranted sensationalism and speculative content.
Leading the race is Anjana:
Shared video from Bahrain claiming that it's from Dubai
Claimed Iran took 66 Americans as hostages from US embassy pic.twitter.com/b2rMELtjo4
— D (@Deb_livnletliv) March 6, 2026
اس کے علاوہ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ جھوٹا دعویٰ بھی پھیلایا گیا کہ دبئی کے ایک فلیٹ میں موجود خاتون پر حملہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی میزائلوں سے تل ابیب میں کتنا نقصان ہوا؟بھارتی صحافی نے حقائق بتا دیئے
خلیجی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض بدنام بھارتی ٹی وی چینلز اسرائیل کے بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں اور اسلاموفوبیا کی لہر بھارت سے نکل کر خلیجی ممالک تک پہنچ رہی ہے۔
عرب میڈیا اداروں نے اپنی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ری پبلک ٹی وی، زی نیوز، انڈیا ٹی وی، آج تک، اے بی پی اور ٹائمز ناؤ جیسے بھارتی چینلز کے خلاف کارروائی کی جائے۔
یاد رہے کہ بھارتی میڈیا جسے پروپیگنڈا فیکٹریز بھی کہا جاتا ہے نے پاک بھارت کے مابین جنگ کے دوران بھی ایسے دعوے کئے تھےجس پر کئی بھارتیوں نے ہی شرمندگی کا اظہار کیا تھا۔




