اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)عالمی منڈی میں ایران جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوا ہے، جس کا اثر پاکستان سمیت پوری دنیا پر پڑ رہا ہےاور پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں55روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ سرکاری حکام نے جمعہ کو وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ عالمی قیمتوں کے دباؤ کے باعث پاکستان میں فی لیٹر تقریباً 110 روپے اضافہ ضروری ہے۔
تاہم وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے ہدایت دی کہ اضافہ کم کر کے تقریباً 55 سے 60 روپے فی لیٹر تک محدود رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں جنگ کی صورتحال ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اس متعلق بہت فکر مند ہیں، اور وزیراعظم نے آج خود میٹنگ کی ہےجس میں صورتحال کاجائزہ لیا۔
پیٹرول کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر، اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔۔۔
ماہرین کے مطابق اگر پاکستان میں قیمتیں عالمی مارکیٹ کے مطابق ایڈجسٹ نہ کی جائیں تو سستے ایندھن کی وجہ سے اسمگلنگ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ایسی صورت میں ایندھن افغانستان اور بھارت کی طرف غیر قانونی طور پر منتقل ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جس سے پاکستان کو مزید معاشی نقصان ہو سکتا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:سولومان جزائر میں 6.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے
انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھنا ہے کہ کتنا اضافہ کرنا ہے، متوازن کرکے ہم نے کوئی راستہ نکالنا تھا، ہم نے دوسرے ملکوں کےوزرائے خارجہ سے رابطے کیے، پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ ساتھیوں کو ساتھ ملا کر کشیدگی کم کرائی جائے۔۔
اس کشیدگی کو کم کرنے میں کتنی دیر لگے گی دیکھنا ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بھی دوسرے ممالک سے اپنے ہم منصبوں سے رابطے میں ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا تعلیمی اداروں میں 4 روزہ تعطیلات کا اعلان
ان کا کہنا تھاکہ پانچ روز گزر چکے ہیں روز جائزہ لیتے ہیں، قیمتوں میں ہر روز خطیر اضافہ ہورہا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آج رات سے ہوگا۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھاکہ کوئی شک نہیں کہ ہم غیر معمولی حالات سے گزر رہے ہیں، پڑوس میں شروع ہونے والی صورتحال نےپورےخطےکو لپیٹ میں لے لیا ہے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا ایک ہزار اسکالرشپس دینے کا اعلان
ہم نے صورتحال کے مطابق اپنے ذخائر کو بڑھا لیا تھا اور ہماری کوشش ہےکہ بطور ریاست اس کام کو حکمت کے تحت آگےلےکرچلیں۔




