سولومان (کشمیر ڈیجیٹل)سولومان جزائر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.5 ریکارڈ کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی کشیدہ حالات: پٹرولیم قیمتوں میں 30 سے 50 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان
خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے نے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیلا دیا اور بہت سے رہائشی فوری طور پرکھلے مقامات پر نکل آئے۔شہری دفاتر اور گھروں سے باہر محفوظ مقامات کی طرف چلے گئے
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے جاپان کو ہرا کر ہاکی ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی یا مالی نقصان کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔ ریسکیو ٹیمیں اور مقامی حکام علاقے میں موجود ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کی منظوری،وزیراعظم کاورچوئل ایجوکیشن پلان تیار کرنے کا حکم
سولومان جزائر زلزلے کیلئے حساس خطے میں واقع ہیں اور یہاں اکثر درمیانے اور شدید زلزلے آتے رہتے ہیں، حکام نے شہریوں کو چوکس رہنے اور ہنگامی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔





