وادی لیپہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا افسوسناک واقعہ، 5 سالہ بچی جاں بحق

لیپہ : وادی لیپہ کے علاقے گھاسلہ میں مسلسل بارش اور برف باری کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک معصوم بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔

تفصیلات کے مطابق شدید موسمی صورتحال کے باعث مولوی نصیر کا مکان اچانک لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں ان کی 5 سالہ بیٹی ہادیہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے جوانوں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور ملبے سے بچی کی لاش نکال لی۔

اس المناک واقعے پر اہلِ علاقہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندان کی فوری مدد کی جائے اور وادی میں قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

Scroll to Top