مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)انسپکٹر جنرل پولیس ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران سڑک حادثہ میں زخمی ایمز ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں زیرعلاج ظہیر قریشی ہیڈ کانسٹیبل کی عیادت کیلئے پہنچ گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ:ساؤتھ افریقہ کوشکست:نیوزی لینڈ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن لیاقت علی ملک نے ہیڈکانسٹیبل کی حوصلہ افزائی کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آئی جی آزادکشمیر کیپٹن رلیاقت علی ملک نے ایک ماں کو اسکے بیٹے سے ملادیا
آئی جی آزادکشمیر نے متاثرہ فیملی کو یقین دلایا کہ ہسپتال میں علاج معالجہ کے اخراجات بھی محکمہ ادا کرے گا ۔
انسپکٹر جنرل پولیس نے ایمز ہسپتال کے انتظامی آفیسران سے ملاقات کر کے پولیس ملازم کو ہسپتال میں علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے بات چیت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آپریشن غضب للحق :وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دیئے
بعدازاں انسپکٹر جنرل پولیس نےایمز ہسپتال کی وارڈ میں زیرعلاج غریب فیملیز کے بچوں ،بزرگوں اور خواتین کی عیادت کر کے صحتیابی کی دعا کیساتھ علاج معالجے اور ادویات کیلئے کیش رقم دی۔
اس سے قبل مظفرآباد کے علاقے میں ٹریفک کا حادثہ ، دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ٹریفک حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد آئی جی آزادکشمیر کیپٹن ریٹائر لیاقت علی ملک موقع پر پہنچ گئے ۔آئی جی لیاقت علی ملک نے شہریوں کیساتھ ملکر زخمیوں کو اپنی گاڑی میں ڈال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے ۔




