دوحہ(کشمیر ڈیجیٹل)عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف بے بنیاد خبر پھیلانے کی ایک اور کوشش ناکام ہو گئی جس کے بعد ادارے کو عوامی سطح پر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگنا پڑ گئی۔
الجزیرہ ٹی وی نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیاجس سے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر : حکومت نے 200اساتذہ کی ترقی کی منظوری دیدی،نوٹیفکیشن جاری
تاہم حکومتِ پاکستان اور متعلقہ حکام کی جانب سے فوری تردید اور حقیقت سامنے آنے کے بعد الجزیرہ کو اپنا دعویٰ واپس لینا پڑا۔
الجزیرہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(ٹویٹر) پر ایک وضاحتی ٹویٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہم نے پہلے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان نے عارضی طور پر اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے جو کہ بعد میں غلط ثابت ہوا تھا۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ فضائی حدود پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ادارے نے اس غلط بیانی پر تصحیح جاری کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان کی سابق رپورٹنگ حقائق کے منافی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی چاندی، مارچ کی تنخواہ اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری
تفصیلات کے مطابق الجزیرہ ٹی وی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اس پوسٹ کے پچھلے وریژن میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے مارچ کے آخر تک تجارتی فضائی حدود کو جزوی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ غلط تھا۔ اس کے بعد سے اسے ٹھیک کر دیا گیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں کمرشل آپریشنز، آمد، روانگی یا اوور فلائٹس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔




