آپریشن غضب للحق: پاک فوج کی کامیاب فضائی کارروائی، ننگرہار میں دشمن کی خوگانی بیس تباہ

افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کا ‘آپریشن غضب للحق’ پوری قوت کے ساتھ جاری ہے، جس کے دوران دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، افواجِ پاکستان نے افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ایک انتہائی مؤثر اور کامیاب فضائی کارروائی کرتے ہوئے ‘خوگانی بیس’ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے لڑاکا جیٹ بمبار کابل کی حدود میں داخل ،گولیوں کی تڑتڑاہٹ، افغان صحافی

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں دشمن کو شدید پسپائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سیکیورٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور یہ اس وقت تک ختم نہیں ہو گا جب تک تمام متعین کردہ اہداف حاصل نہیں کر لیے جاتے۔ بلااشتعال جارحیت کرنے والے عناصر کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کا بگرام ایئربیس پر حملہ، طیاروں، ہیلی کاپٹرز سمیت اہم عسکری سازوسامان تباہ،افغان وزارت دفاع کا اعتراف

Scroll to Top